سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد
منگل 22 جولائی 2014 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی‘ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جانے پر گلو بٹ نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ منگل کولاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مرکزی کردار گلو بٹ کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا۔
ریکارڈ پیشی کے بعد گلو بٹ کے وکیل نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی جس میں عدالت سے استدعاء کی گئی کہ اس کے موکل گلو بٹ کا گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا ہے بلکہ مقررہ ریمانڈ سے تین روز اوپر ہوگئے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گلو بٹ کا کردار گاڑیوں کے شیشے توڑنے سے زیادہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ گلو بٹ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
اس کے گھر والوں نے اسے دو سال قبل ہی گھر سے نکال دیا تھا۔ گلو بٹ کا جرم قابل ضمانت ہے لہٰذا عدالت اس کی درخواست ضمانت منظور کرے جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ر یمارکس دئیے کہ گلو بٹ نے نہ صرف گاڑیوں کے شیشے توڑے بلکہ لوگوں کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑ میں بھی ملوث پایا گیا ہے لہٰذا ایسے شخص کی ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.