شہبازشریف جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں،وزیراعلیٰ کی طرف سے منصوبے کیلئے مقررہ کردہ ٹائم لائن کو پوراکرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے‘ صدر چینی کمپنی
بدھ 23 جولائی 2014 20:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) پنجاب حکومت اورچین کی معروف توانائی کمپنی زونرجی کے مابین آج یہاں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت چینی کمپنی قائد اعظم سولر پارک میں 900میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگائے گی۔900میگاواٹ سولر پاور کا یہ منصوبہ 21ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
500میگاواٹ سولر توانائی کا منصوبہ 15ماہ میں جبکہ اگلے 6ماہ میں 400میگاواٹ سولر توانائی کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان جبکہ چینی کمپنی کے صدر یویانگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی کمپنی کے ساتھ سولر انرجی کے منصوبے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط خوش آئندہے اوراس مفاہمتی یادداشت کے تحت منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدر آمد کیاجائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.