شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ہے وہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے جھوٹ کاسہار ا لے رہے ہیں‘ رانا بابر حسین
جمعرات 24 جولائی 2014 16:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ہے وہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے جھوٹ کاسہار ا لے رہے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی وجہ سے گوجرانوالہ میں گیس کی کمی ہوگئی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس پلانٹ کو گیس کی سپلائی کے لئے ابھی تک پائپ لائن ہی نہیں بچھائی گئی،پلانٹ کے بارے میں باقی بیانات کی اصلیت بھی اس سے زیادہ نہیں ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ چار ٹربائن پر مشتمل ہے جس کے پہلے ٹربائن سے 95میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے باقی تین ٹربائن کی تعمیر کی وجہ سے بعض اوقات اسے ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر شٹ ڈاؤن کرنا پڑتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شیخ رشیددس برس سے زائد ایک ڈکٹیٹر کی ایسی حکومت کا حصہ رہے جس نے اس تمام عرصے کے دوران نیشنل گرڈ میں ایک میگاواٹ کا اضافہ بھی نہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف پاکستان ہی میں ممکن ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاستدان اپنی نااہلیوں پر شرمندہ ہونے کی بجائے پوری ڈھٹائی کے ساتھ اپنے سیاسی مخالفین کے فلاحی منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔موجودہ حکومت صرف بجلی پیداوار میں اضافے کے لئے ہی نہیں بلکہ ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بھی شب و روزکوشاں ہے۔ ٹرانسمیشن میں بہتری کے بعد 2500میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوسکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.