ملک بھرمیں جرائم کی شرح میں 102 فیصد اضافہ ہواہے،سعودی وزارت انصاف
جمعہ 25 جولائی 2014 13:13
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نے کہاہے کہ سعودی مملکت میں جرائم کی شرح میں 102 فیصد تک اضافہ ہوا ہے،سال 2012 میں جرائم کی تعداد دس ہزار نو سو چار تھی، جو کہ 2013 میں بڑھ کر بائیس ہزار ایک سو تیرہ تک جاپہنچی۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمارکے مطابق اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فوجداری مقدمات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،تاہم نائف عرب یونیورسٹی میں سیکیورٹی سائنس کے شعبے کے ایک اہلکار خالد البشیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی جرائم کی شرح میں تضادات کا پتہ لگانے کے لیے جرائم کے اعدادوشمار کا موازنہ آبادی کے اعدادوشمار سے کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا جرائم میں اضافے کے حوالے سے مختلف عناصر اثر انداز ہوتے ہیں، جیسے کہ آب و ہوا، رویے اور بڑی تعداد میں دیگر مسائل۔خالد البشیر نے کہا کہ مطالعے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جرائم کی شرح میں موسمِ گرما کے دوران اضافہ ہوجاتا ہے، جبکہ سمندر کی سطح سے کم بلندی کے حامل علاقوں میں پہاڑی علاقوں کے مقابلے میں جرائم کی بڑی تعداد رپورٹ ہوتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.