اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے، سید صلاح الدین
جمعہ 25 جولائی 2014 20:40
کراچی ( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) فلسطین ایکشن کمیٹی کے تحت جمعہ کے دن یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں ریگل چوک، نمائش، کراچی پریس کلب، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، لانڈھی، بہار کالونی، لیاری، لیاقت آباد کے علاقوں میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منقعد ہوئے۔ احتجاجی مظاہروں سے فلسطین ایکشن کمیٹی کے صدر سید صلاح الدین، جنرل سیکریٹری قاسم جمال، صبغت اللہ، فرحاد گل دیگر ذمہ داران نے خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے جس میں اسرائیلی بربریت اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ موسیٰ کالونی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین ایکشن کمیٹی کے صدر سید صلاح الدین نے کہا کہ غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے شہادتیں 800 کے قریب ہوگئی ہیں۔(جاری ہے)
اسرائیل نے غزہ کے اکثریتی علاقے کو فلسطینیوں کیلئے نوگو ایریا بنادیا ہے۔
پوری قوم فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کیلئے میدان عمل میں نکل آئی ہے۔ اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔ فلسطین میں غیر مشروط جنگ بند کی جائے اور فوج کا انخلاء کیا جائے۔ مسلم ممالک اور او آئی سی اپنا کردار ادا کریں۔ اقوام متحدہ نے مسلمانوں کو مایوس کیا ہے۔ کورنگی میں قاسم جمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معصوم بچے آج کسی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم کو پکار رہے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔ مسلم حکمرانوں نے اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا تو تاریخ اُنہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ صبغت اللہ نے بہار کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے قتل کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔ او آئی سی ڈھکوسلہ ثابت ہوئی ہے اور اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کررہی ہے۔ مسلم دنیا کے بزدل حکمران غزہ کے معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔ مسلمان مغربی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ فرحاد گل نے کہا کہ جب تک مسلمان آپس میں متحد نہیں ہونگے اسلام دشمن قوتیں اُن کے خون سے ہولی کھیلتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.