وفاقی حکومت کا تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ
ہفتہ 26 جولائی 2014 12:31
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر ان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور حکومتی مذاکراتی ٹیم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی جس میں سینیٹر اسحاق ڈار ،خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید اور راجا ظفر الحق شامل ہوں گے جبکہ مذاکراتی ٹیم کی معاونت گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی کریں گے۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیاکہ عمران خان کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے لیے تمام جمہوری رابطوں کو استعمال کیا جائے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات کا مقصد حکومت کی کمزوری نہیں بلکہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ معاملات کو افہام و تفہم کے ذریعہ حل کیا جائے ، اگر عمران خان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو عید الفطر کے بعد ن لیگ کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوگا جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے آئندہ کاحکومتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.