یمار کا دماغ ’’آٹو پائلٹ‘‘ پر کام کرتا ہے، جاپانی ماہرین
ہفتہ 26 جولائی 2014 12:43
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) جاپانی نیورولوجسٹس کے مطابق نیمار کا دماغ ’’آٹو پائلٹ‘‘ پر کام کرتا ہے، تجزیے سے معلوم ہوا کہ گھٹنہ موڑنے پر ان کی دماغی سرگرمی میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈانس کرتے ہوئے برازیلین سپر اسٹار نیمار کی دماغی سرگرمی امیچر پلیئرز سے 10 فیصد کم ہوتی ہے، جاپانی نیورولوجسٹس کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے وہ ’’آٹو پائلٹ‘‘ پر کھیلتے ہیں۔
رواں برس فروری میں نیمار کے دماغی تجزیے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ گھٹنہ موڑنے پر ان کی دماغی سرگرمی میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ ریسرچر ایچی نائٹو نے کہاکہ ایم آر آئی تصاویر سے ہمیں معلوم ہوا کہ نیمار کی دماغی سرگرمی ایک امیچر پلیئر سے10 فیصد کم ہے، ممکن ہے کہ جینیاتی عنصر سے انھیں مدد ملتی ہو۔(جاری ہے)
رواں برس فروری میں بارسلونا میں 22 سالہ نیمار اور کئی دیگر ایتھلیٹس کے دماغی تجزیے کے بعد سوئس میگزین فرنٹیئرز ان ہیومین نیوروسائنس میں یہ معلومات شائع ہوئی ہیں۔
جاپان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کے نائٹو نے مزید کہاکہ تین اسپینش سیکنڈ ڈویژن فٹبالرز اور2ممتاز سوئمرز کے بھی اسی قسم کے تجزیے کیے گئے، تجزیاتی نتائج سے اہم شواہد ملے کہ نیمار کا فٹبال دماغ پیروں کی حرکت کے ساتھ انتہائی محدود اعصابی سہارے پیدا کرتا ہے۔ نائٹو نے کہاکہ دماغی سرگرمی میں کمی کا مطلب کم دبائو ہے، یہ پلیئر کو ایک ہی موقع پر کئی مشکل عمل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس سے انھیں اپنی کئی غیر معمولی صلاحیتوںکو استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.