ایران،احترام رمضان کی خلاف ورزی پر 5افراد کو کوڑوں کی سزا

اتوار 27 جولائی 2014 21:21

ایران،احترام رمضان کی خلاف ورزی پر 5افراد کو کوڑوں کی سزا

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) ایران میں مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانے پینے پرپانچ افراد کو سرعام کوڑوں کی سزا دی گئی،یہ بات سرکاری میڈیا نے بتائی۔

(جاری ہے)

سرکاری ارنا نیوزایجنسی نے صوبائی چیف جسٹس علی مظفری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے مغربی شہر کرمان شاہ میں پولیس کی جانب سے وارننگز کو نظرانداز کرتے ہوئے جان بوجھ کر کھانا پینا شروع کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں ان کے اس عمل پر کوڑوں کی سزا دی گئی۔ایرانی حکام ہر سال احترام رمضان کے طور پر انتباہ جاری کرتے ہیں کہ پبلک مقامات پر کھانے یا پینے سے گریز کیا جائے تاہم اکثر روزہ نہیں رکھا جاتا بالخصوص موسم گرما میں لوگ سڑکوں پر پانی پیتے نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :