کراچی‘مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل، عوام پریشان ،ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی معطل ہوئی‘ترجمان

جمعہ 1 اگست 2014 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گارڈن، صدر، لائنزایریا، اولڈسٹی ایریا کے علاقے کھارادر، میٹھادر، لیاری، کورنگی کراسنگ، لکھنوسوسائٹی اور اطراف کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ٹرپنگ کے باعث 62 میں سے 12 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی معطل ہوئی ہے، خرابی دور کرنے کے لیے مرمت کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :