برف پگھلنے لگی،روس اورامریکا کابات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
ہفتہ 2 اگست 2014 14:03
ماسکو/ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی یوکرائن میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کریں اور تنازعے کا سفارتی حل تلاش کریں، اوباما نے روسی صدرولادی میرپیوٹین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، مشرقی یوکرائن میں سترہ جولائی کو ملائیشین ایئر لائینز کا مسافر طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں رہنماں کے مابین ہونے والی یہ پہلی براہ راست گفتگو تھی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اوباما اور پوٹن نے اس پر اتفاق کیا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے مابین بات چیت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق بات چیت میں اوباما نے زمین سے مار کرنے والے کروز میزائلوں کے خاتمے کے لیے 1988 میں طے شدہ انٹرمیڈیٹ نیوکلیئر ٹریٹی کی روس کی جانب سے مبینہ خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
ادھر کریملن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے کہا کہ ماسکو کے خلاف تازہ پابندیوں کا اطلاق نہ صرف نقصان دہ ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی استحکام کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
کریملن کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان واضح اختلافات اب بھی برقرار ہیں تاہم دونوں ہی نے مشرقی یوکرائن میں فوری اور دیر پا جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.