عالمی ادارہ خوراک نے نقل مکانی کرنیوالے افراد میں غذائی امداد کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

ہفتہ 2 اگست 2014 22:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)عالمی ادارہ خوراک نے نقل مکانی کرنے والے افراد میں غذائی امداد کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا جسکے تحت نقل مکانی کرنیوالوں میں پانچ ہزارٹن سے زائد غذائی اشیا ء تقسیم کی جا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ادارے کے ترجمان نے سرکاری ریڈیو کے نمائندے کو بتایاکہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں میں پانچ ہزارپانچ سوٹن غذائی اشیا ء تقسیم کی جاچکی ہیں۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ تقریباً 55ہزار متاثرہ خاندانوں کیلئے غذائی امداد کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ اس مہینے کی 10تاریخ سے شروع ہوگا ۔