جامعہ کراچی، بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 8 اگست 2014 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کااعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق 294 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جبکہ امتحان میں 293 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 205 طلبہ کامیاب قراردیئے گئے، جبکہ 88 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 69.97% فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :