18 اگست سے 20 اگست تک جاری رہنے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور ضلع عمرکوٹ کو پولیو فری بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ
منگل 12 اگست 2014 17:28
عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) 18 اگست سے 20 اگست تک جاری رہنے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور ضلع عمرکوٹ کو پولیو فری بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل کے نونہالوں کو اس موزی مرض سے بچایا جا سکے ،پولیو مہم میں کوئی بھی کوتائی ہرگز برداہشت نہیں کی جائے گی ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے پولیو مہم کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں منعقد کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہ پولیو مہم قومی فرضیہ ہے اس میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں ضلع عمرکو ٹ میں پولیو پلانے والی ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں پولیو جیسے موزی مرض کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بھرپور حکمت عملی طے کی جا رہی ہے ضلع میں پولیو مرض کے خاتمے کے لیے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سماجی ،مذہبی ،سیاسی لوگوں کو بھر پور اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور پولیو پلانے والی ٹیموں کے انچارج کو سختی سے تمبی کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے ٹایئم کے پابند ربنے اور اپنا قبلہ درست کر لیں اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کوئی بھی کوتائی کی گئی تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں پولیو پلانے والی ٹیموں کی نگرانی کریں ، انہو ں نے کہا پولیو مہم کے قومی مشن کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی راستوں سے آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں اور خاص طور پر پسماندہ علائقوں کے بچوں کو پولیو پلانے کی مکمل آگاہی دی جائے، اس موقع پرپولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے پولیو مہم کے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ18 اگست سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم کے دوران 197039 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے تحت فکس ٹیمں16 ،ٹرانزینٹ ٹیم36، یوسی میڈیکل آفیسر 06، تعلقہ سپروائیزر03، ایریا انچارج 33، ایل ایچ ڈبلیو 121، ہاوس ٹیمس119 تشکیل دی گئی، اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر ، چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنر ، ڈاکٹر ز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور این جی اوز کے نمائیندوں نے شرکت کی۔
#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.