تحریک انصاف کا کارکن سائیکل پر 362کلو میٹر کا سفر طے کر کے لودھراں سے لاہور پہنچ گیا

منگل 12 اگست 2014 21:25

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) تحریک انصاف کا کارکن سائیکل پر 362کلو میٹر کا سفر طے کر کے لودھراں سے لاہور پہنچ گیا ، سائیکل پر آزادی مارچ کا سفر بھی طے کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

لودھراں سے آنے والے کارکن ذوالفقار نے بتایا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے اس نے 9اگست کو سائیکل پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور چار روز میں 363کلو میٹر کا سفر طے کر کے لاہو رپہنچا ہوں ۔ ذوالفقار نے کہا کہ میں سائیکل پر ہی لاہور سے اسلام آباد تک آزادی مارچ کا سفر سفر طے کروں گا اور اگر میری سائیکل چھین لی گئی تو عمران خان کی محبت میں پیدل چل پڑوں گا۔