پولیو مہم میں علماء کرام پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد
بدھ 13 اگست 2014 15:22
ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ 18 اگست سے پولیو مہم میں علماء کرام پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ہال میں اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی اور محکمہ صحت ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ علماء کنونشن (برائے پولیو خاتمہ) کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 18 اگست سے پولیو مہم شروع کی جارہی ہے‘ ہمیں مل کر اس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام ‘ خطیب‘ مساجد کے مولوی پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے میں پولیو کا خاتمہ ہوسکے اور صحت مند بچے اپنا مستقبل سنوار سکیں۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حیدرآباد ڈاکٹر مسعود حسین جعفری نے کہا کہ پولیو کا موذی مرض جسم میں داخل ہوکر نظام کو متاثر کرتا ہے اور جسم کو مفلوج کرتا ہے۔
پولیو کا قطرہ ان تمام بیماریوں کے حملے کو روکتا ہے‘ اس موذی مرض کا خاتمہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے علماء کرام کے ساتھ ہر شخص کو کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ اس کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ کنونشن سے مولانا شفیع بلوچ‘ مولانا مفتی عبدالمغنی‘ ڈاکٹر محمد علی گاڑاھی‘ ڈاکٹر عظیم شاہ‘ ڈاکٹر نور حسن‘ ڈاکٹر عبداللہ نظامانی‘ حافظ عبدالرحمن ٹالپور ودیگر نے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.