ہارون آباد ، فورٹ عباس کے 50 لیگی کارکنوں کا وفد آج اسلام آباد میں سابق صدرضیا ء الحق کی برسی میں شرکت کرے گا

ہفتہ 16 اگست 2014 17:23

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء ) ہارون آباد ، فورٹ عباس کے 50 لیگی کارکنوں کا وفد اتوار کو اسلام آباد میں شہید سابق صدرضیا ء الحق کی برسی میں شرکت کرے گا اس سلسلہ میں چوہدری غلام مرتضی پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ زیڈ کی قیادت مقامی پارٹی کارکنوں کا پچاس رکنی وفد ہفتہ کی شام اسلام آباد روانہ ہو گیا، وفد کے ارکان مرحوم سابق صدر ضیاء الحق شہید کی قبر پر بھی حاضری کے علاوہ، فیصل مسجد میں برسی کی سالانہ تقریب میں شرکت کریں گے اور ارکان مقامی ایم این اے و پارٹی قائد اعجاز الحق سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :