سول نافرمانی: وفاق کو ٹیکسوں کی مد میں 4 کھرب کا نقصان ہوگا
پیر 18 اگست 2014 12:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک پر عملدرآمد کی صورت میں وفاق کو ٹیکسوں و دیگر محاصل کی مد میں4 کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوگا تاہم خیبرپختونخواحکومت بھی وفاق سے ملنے والے 3 کھرب روپے مالیت کے لگ بھگ فنڈز سے محروم ہوگی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرکے وفاق کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا حکومت کوبھی امتحان میں ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت قومی محاصل میں حصہ کے طور پروفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران خیبرپختونخواحکومت کو 283.7 ارب روپے اداکرنا ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 2013-14 قومی محاصل میں خیبرپختونخواکاحصہ 235.04 ارب روپے تھا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ خیبرپختونخواحکومت نے رواں مالی سال کے دوران وفاق کو قرضوں اور سود کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 17 لاکھ 40 ہزار روپے اداکرناہیں جس میں سے 70 کروڑ 46 لاکھ 64 ہزار روپے جبکہ 4 ارب 88کروڑ 70 لاکھ روپے غیر ملکی قرضے کی صورت میں اداکرناہیں اس کے علاوہ وفاقی حکومت کو خیبر پختونخواسے ٹیکسوں کی مد میں بھی 3 کھرب روپے کے لگ بھگ آمدنی حاصل ہوتی ہے اگر حقیقت میں سول نافرمانی پر عملدرآمد ہوجاتاہے اور خیبرپختونخواحکومت کی طرف سے وفاق کو ٹیکس اور دیگر ادائیگیاں نہیں کی جاتیں تو اس سے وفاق کو بھاری نقصان ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.