سعودی مفتی اعظم نے داعش اور القاعدہ کواسلام کاپہلا دشمن قراردیدیا
بدھ 20 اگست 2014 12:05
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش اور القاعدہ کواسلام کاپہلا دشمن قراردیدیا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم عبدالعزیزالشیخ نے کہاکہ شدت پسند افکاروخیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردی کاپہلا شکارمسلمان ہی بنتے ہیں اس کی مثالیں داعش اورالقاعدہ کے ہاتھوں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دیکھ سکتے ہیں۔
مفتی اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پشت پرکھڑے ہوں اور ہرمشکل مرحلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے دہشتگردوں کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ سعودی شیخ الاسلام نے کہاکہ داعش اورالقاعدہ جیسے گروپوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ہدایت پرہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.