سری لنکن ہیروہیراتھ کیلئے فاتحانہ کارکردگی کاانعام، دنیا کے تین بہترین بولرز میں شامل،ڈیل اسٹین پہلی اورریان ہیرس دوسری پوزیشن پر براجمان ،پاکستان کے سعید اجمل تنزلی کا شکار ہو کر نویں نمبر پر ہیں

بدھ 20 اگست 2014 13:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سری لنکن ہیرو ہیراتھ کیلئے فاتحانہ کارکردگی کا انعام مل گیا۔وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کے تین بہترین بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ڈیل اسٹین پہلی اورریان ہیرس دوسری پوزیشن پرہیں۔پاکستان کے سعید اجمل نتزلی کا شکار ہو کر نویں نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ نے بھارت کیخلاف ناقابل شکست اننگز کھیل کر پہلی بارا آئی سی سی رینکنگ ٹیسٹ بیٹسمین کے ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔

سری لنکا کے بیٹسمین کمار سنگارابدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق تنزلی کا شکار ہو کر دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ آئی سی سی نے پلیئرزٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں جو روٹ 26ویں پوزیشن سے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

23سالہ جوروٹ بھارت کیخلاف اوول ٹیسٹ میں 149رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یہ روٹ کیکیر ئیر کی سب سے بہترین رینکنگ حاصل کی ہے۔سری لنکا کیکماراسنگارااور جنوبی افریقا کے اے ڈی ویلیئرز اپنی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئیپہلے اوردوسرے نمبر پرموجود ہیں جبکہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوزنیتیسرے نمبرپر قبضہ کرلیا۔اسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھی،جنوبی افریقا کے ہاشم ا?ملہ پانچویں،ویسٹ انڈیز شری نارائن چندرپال چھٹی،ا?سٹریلیا کے مائیکل کلارک ساتویں،نیوزی لینڈ کے روز ٹیلرنویں پوزیشن پر ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح الحق تنزلی کا شکار ہوگئے اوردسویں نمبرپر چلے گئے۔

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 103 اور دوسری اننگز میں 55رنز بنائیجس کی وجہ سے وہ 51ویں پوزیشن سے 29ویں نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ سری لنکا کے اوپل تھرنگا52ویں نمبر سے 49ویں نمبر پر ا?گئے۔ بولنگ کے شعبے میں پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 14 کھلاڑیوں کا شکار کرنے والے سری لنکن اسپنر ہیراتھ نے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئیپانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ۔

ہیراتھ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 127رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو ٹھکایا جبکہ دوسری اننگز میں 57رنز دیکر 5وکٹیں لیکر ٹیم کی کامیابی پر کلیدی کردار ادا کیا۔جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور آسٹریلیا کیریان ہیرس پہلے اور دوسرے نمبر ہیں۔ آسٹریلیا کے مچلس جانسن، انگلینڈ کیجیمز اینڈرسن، آسٹریلیا کے ورنن فلینڈر، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بالترتیب چوتھے ، پانچویں،چھٹے اور ساتویں پوزیشن پر ہیں جبکہ انگلینڈ کیاسٹیورٹ براڈکے رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے۔انہوں نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے اسپنر سعید اجمل اورنیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے جنید خان ایک درجے بہتری کے ساتھ 16ویں ،انگلینڈ کے معین علی 32ویں پوزیشن پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :