تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکراتی عمل معطل کر دیا
جمعرات 21 اگست 2014 14:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے خلاف جارحانہ قسم کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ایسے ماحول میں مذاکرات کرنا بے سود ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جا رہا ہے، ہمارے خلاف جارحانہ کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور ہمارے کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جا رہا ہے، ایسی صورت حال میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا بے سود ہے اس لئے ہم نے مذاکرات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اسے معطل کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھوں نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے درخواست کی ہے کہ تمام راستے کھولے جائیں اور ہمارے کارکنوں کو آنے کی اجازت دی جائے تو ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ کسی دوسرے فرد کو اضافی ذمہ داریاں دی جائیں گی تا کہ ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔
آفتاب چیمہ نے پہلے بھی ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے انکار کر دیا تھا کیونکہ انھیں اندازہ تھا کہ اگر تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی جارچ کیا گیا تو حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے گھر پر حملہ کروایا گیا اور اس کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی، یہ کیسے حکمران ہیں کہ ایک طرف تو مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب ہمارے گھروں پر حملے کرتے ہیں اور ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.