صدر انجینئر سہیل لاشاری کی سربراہی میں انڈونیشیا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگیا
جمعہ 22 اگست 2014 19:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چوبیس رْکنی وفد لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری کی سربراہی میں انڈونیشیا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگیا۔ وفد کے اراکین میں احسن جاوید قریشی، فضل جاوید، وقار احمد پراچہ، محمد عباس، اشفاق احمد، محمد شفیق، عاصم بشیر، شہزاد اسلم، حاجی محمد عامر اکرم، فرخ جاوید، محمد افضل خان، طارق محمود، غلام دستگیر، چودھری محمد زاہدیوسف، وقار فضل، عرفان راشد، وسیم احمد، نوید احمد، عابد مجید، محمد رحمن، کاشف فاروق، علی احمد اور اختر حسین شامل ہیں۔
دورے کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد انڈونیشیا کے تاجروں اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطحیٰ ملاقاتیں کرے گا۔(جاری ہے)
پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد وفد کے اعزاز میں ظہرانہ جبکہ پی ٹی رائل انڈسٹریز کے ملک محمد آصف عشائیہ دیں گے۔ وفد کے اراکین انڈونیشیا کی وزارت تجارت کے دفتر میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے۔
اس موقع پر وفد انڈونیشین ایکسپورٹرز کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کرے گا۔ انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عطیہ محمود وفد ک اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کریں گی۔ وفد فیڈریشن آف انڈونیشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ بھی کرے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے امید ظاہر کی ہے کہ وفد کا یہ دورہ پاکستان میں انڈونیشین سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.