محکمہ بلدیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کو ششیں جاری ہیں،صوبائی وزیر بلدیات
جمعہ 22 اگست 2014 23:16
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار مصطفٰی خان ترین نے کہا ہے کہ محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور چیف آفیسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے حکومتی سطح پر تمام تر ممکنہ کاوشیں کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے زیر اہتمام چیف آفیسرز کے اجلاس کے دوران کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی اسدالرحمٰن گیلانی ، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات اخونذادہ عطااللہ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اقبال احمد مروت ، ڈائریکٹر جنرل رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی محمد حنیف ، چیف آفیسران اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فنڈز محدود ہیں اورمسائل زیادہ ہیں جس سے مسائل حل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں اورہماری بھر پور کوشش بھی ہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اُنھوں نے کہا کہ محکمہ کے آفیسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ کی بنیادوں پر کی جائے گی اور اس حوالے سے سیاسی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.