سیاسی بحران، آج وزیراعظم اور آصف زرداری کی اہم ملاقات ہوگی
ہفتہ 23 اگست 2014 11:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) حکومت نے سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے رابطے تیز کر دئیے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آصف زرداری کو آج ظہرانے کی دعوت دے دی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی۔ سیاسی بحران حل کرنے کیلئے دو بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے بڑھا لئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف زرداری کو ٹیلی فون کیا اور رائے ونڈ میں ہفتے کو ظہرانے کی دعوت دی جسے سابق صدر نے قبول کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے پر ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک کا کہنا ہے کہ معاملات حل نہ ہوئے تو تصادم ہو سکتا ہے۔ وقت پڑنے پر آصف زرداری اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری سے اپوزیشن لیڈر خورشید، رضا ربانی اور اعتزاز احسن نے بھی الگ الگ ملاقات کی جس میں حالیہ سیاسی بحران اور حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے اسلام آباد میں جاری آزادی و انقلاب مارچ سمیت دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ بحران سے نکالنے پر اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.