مذاکرات میں تحریک انصاف نے نیا فارمولہ دے دیا
ہفتہ 23 اگست 2014 20:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہو گیا ہے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک فارمولا پیش کیا ہے:بی بی سی کے مطابق ’حکومت نے تجویز کی کہ ایک جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جو اس سارے معاملے کی چھان بین کرے اور ایک نتیجے پر پہنچے کے شفاف تھے یا نہ تھے۔
جوڈیشل کمیشن کی ہم نے تجویز قبول کر لی اور کہا کہ ٹھیک ہے جوڈیشل کمیشن وجود میں آ جائے مگر اس کے لیے ہماری کچھ شرائط ہیں۔(جاری ہے)
جوڈیشل کمیشن روز کی بنیاد پر تحقیقات کرے اور 30 روز کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ اس دوران ماحول کو کسی قسم کے اثر سے پاک رکھنے کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔صرف تیس دن کی بات ہے وزیراعظم بری الزمہ ہوتے ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کہتی ہیں کہ انتخابات شفاف تھے تو وہ اپنا اقتدار جاری رکھتے ہیں۔
اکثریت ان کی رہتی ہے، وزیراعظم ان کا نامزد کردہ ہو گا، ان کی جماعت اکثریت میں ہے ان کا نامزذ کردہ وزیراعظم حکومت کرے گا اور وہ جس کو چاہیں گے بنا دیں گے اگر وہ بری الزمہ نہیں ہوتے تو نئے انتخابات کا اعلان کیا جاتا ہے ایک نئے الیکشن کمیشن کے ساتھ۔‘متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.