راولپنڈی آرٹس کونسل میں گیتوں بھری شام

پیر 25 اگست 2014 17:43

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء ) تقریباتِ آزادی کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام گیتوں بھری شام کاانعقادکیا گیا جس میں سابق ممبرپنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ ،ریذیڈنٹ ڈائریکٹرراولپنڈی آرٹس کونسل وقاراحمد کے ہمراہ مہمانِ خصوصی تھے۔خوبصورت محفل میں معروف اداکاراعجازبیگ اوریارمحمدکے علاوہ ٹی وی اورسٹیج کے نامورفنکاربھی موجودتھے۔

گیتوں بھری شام میں خطہِ پوٹھوہارکے نامورگلوکارشریک ہوئے۔ندیم علی خان، ماسٹرمجید،نعیم ببا،صائمہ، نائمہ ولسن، حانیہ شاہ، مانی خان، ارشدخان، شاہدعلی،رضوان،رخسانہ بیگم، اطہرعلی، محمدکمیل،مہران خان اوردیگرگلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ موسیقی میوزک ڈائریکٹرمحمداسحاق ساقی نے دی ۔

(جاری ہے)

پروگرام کی کمپیرنگ رانا کاشف اورنائمہ نے کی۔

سابق ممبرپنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی، گروہی اور مذہبی اختلافات بھلا کروطن عزیزکے بارے میں سوچناچاہیے۔انھوں نے کہا کہ قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی مرہونِ منت ہے جس کی بدولت ہم آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔اداکاراعجازبیگ کا کہنا تھا کہ یہ آرٹس کونسل کی رونقیں ناہیدمنظورکے دم سے آبادہیں ۔اس وقت بھی انھوں نے فنکاروں کوپلیٹ فارم مہیا کیا جب کونسل کی عمارت کاوجودبھی نہیں تھا۔

ریذیڈنٹ ڈائریکٹرراولپنڈی آرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل میں ایسے پروگرام منعقدکیے جاتے ہیں جہاں پوراخاندان ایک جگہ بیٹھ کرجھجھک محسوس نہ کریں۔اس سلسلے میں 28 اگست کوڈرامہ ’پاکستان ہماری پہچان‘جبکہ 30 اگست کوعارفانہ کلام کی محفل میں طفیل نیازی کے صاحبزادے بابرنیازی اورجاویدنیازی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :