فلیچر کا مستقبل، بھارتی بورڈ اور دھونی میں اختلاف
بدھ 27 اگست 2014 14:54
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) کوچ ڈنکن فلیچر کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔بی سی سی آئی نے ان کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کردی، سیکریٹری سنجے پٹیل کہتے ہیں میری دھونی سے کوئی بات ہوئی نہ ہی میں کوئی تبصرہ کرنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے کوچ ڈنکن فلیچر کو سائیڈ لائن کرتے ہوئے کرکٹ معاملات سابق کپتان روی شاستری کے سپرد کردیے تھے تاہم انگلش ٹیم سے پہلے ون ڈے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں دھونی نے فلیچر کو ٹیم کا ’باس‘ قرار دیا بلکہ ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ ورلڈ کپ 2015 تک خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
بی سی سی آئی مہندرا دھونی کے اس بیان سے خوش نہیں اور نہ ہی وہ اس کی تائید کا کوئی ارادہ رکھتا ہے، اس معاملے پر دھونی اور بورڈ دونوں میں اختلافات صاف دکھائی دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
فلیچر کو دھونی کی مکمل حمایت حاصل رہی اور اس بار بھی انھیں سپورٹ حاصل ہے لیکن بورڈ کا ارادہ اس بار کچھ تبدیل دکھائی دیتا ہے، انگلینڈ کی سرزمین پر مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بی سی سی آئی خاصا برہم اور اپنا غصہ کوچنگ اسٹاف پر نکال رہا ہے۔
بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کو پہلے ہی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے اب دھونی نے فلیچر کے حق میں بیان دے کر اپنے لیے بھی ایک طرح سے مصیبت مول لے لی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے ان کے فلیچر کو باس قرار دینے کے بیان کو ذاتی رائے سے تعبیر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ میری اس معاملے پر دھونی سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی میں اس پر کوئی تبصرہ کرسکتا ہوں، انھوں نے جو بیان دیا ہے مجھے وہ ان کی ذاتی رائے محسوس ہورہا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.