انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں، رپورٹ
بدھ 1 مئی 2024 18:29
(جاری ہے)
ون ڈے میچز 23، 26 اور 29 مئی کو ڈربی۔ ٹاؤنٹن اور چیمسفرڈ میں ہوں گے۔
پاکستان کی خواتین ٹیم نے آخری بار دو طرفہ سیریز کے لیے 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔پاکستان اس وقت دس ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ اس چیمپئن شپ سے ٹاپ پانچ ٹیمیں میزبان بھارت کے ساتھ براہ راست آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز موجودہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہوگی۔پاکستان ویمنز ٹیم اتوار 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔پاکستان خواتین کے اسکواڈ میں ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ،منیبہ علی (وکٹ کیپر)،نجیہہ علوی (وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز،رامین شمیم،صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرہ امین، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر جبکہ پلیئر سپورٹ اسٹااف میں ناہیدہ خان (منیجر) محتشم رشید (عبوری ہیڈ کوچ) ،سلیم جعفر (بولنگ کوچ) ،توفیق عمر (بیٹنگ کوچ)،حنیف ملک (فیلڈنگ کوچ)،سید نذیر احمد (میڈیا منیجر)،رابعہ صدیق ( فزیو تھراپسٹ) ،زبیر احمد (انالسٹ ) اور حنا منور (چیف سیکورٹی آفیسر) شامل ہیں ۔شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ٹی ٹوئنٹی وارم اپ بمقابلہ ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون اپٹنسٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں( مقامی وقت صبح گیارہ بجی) ہوگا ،11 مئی کوپہلا ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ برمنگھم میں(مقامی وقت دوپہر ڈھائی بجے ) ہوگا ،17 مئی کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ نارتھمپٹن ( مقامی وقت شام ساڑھے چھ بجے ) ہوگا ،19 مئی کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ لیڈز میں ( مقامی وقت دوپہر ایک بجے ) ہوگا ،21 مئی کوون ڈے وارم اپ،بمقابلہ ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون،نارتھمپٹن میں( مقامی وقت صبح گیارہ بجے ) ہوگا ۔23 مئی کو پہلا ون ڈے بمقابلہ انگلینڈ، ڈربی( مقامی وقت دوپہر ایک بجے ) ہوگا ،26 مئی کودوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بمقابلہ انگلینڈ ٹائونٹن میں( مقامی وقت صبح گیارہ بجے ) ہوگا ،29 مئی کو تیسرا ون ڈے بمقابلہ انگلینڈ میںچیلمسفورڈ ہوگا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وسیم اکرم کی آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو ترجیح دینے والے انگلش کھلاڑیوں پر کڑی تنقید
-
جوز بٹلر آئی پی ایل پر پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ترجیح دینے کے دفاع میں سامنے آگئے
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
اعظم خان کی جانب سے پسینہ صاف کرنے کیلئے ڈالرز کا استعمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.