ہوابازی کا قومی دن ،سو روپے ٹکٹ کی آفرپر ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کریش کرگئی
بدھ 27 اگست 2014 17:38
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)بھارت کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا نے ہوابازی کے قومی دن کے موقع پر محدود مدت کیلئے 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش اعلان کردیاجس کے بعد ایئرانڈیا کی ویب سائٹ بے انتہا رش کی وجہ سے کریش ہوگئی،بھارتی میڈیاکے مطابق یہ رعایتی ٹکٹ 27 اگست سے 31 اگست تک صرف ویب سائٹ کے ذریعے ستائیس اگست سے تیس ستمبر کے دوران سفر کیلئے ہی فروخت کیے جانے تھے۔
لیکن لوگوں کی بڑی تعداد نے جب اس ویب سائٹ پر سرفنگ شروع کی تو یہ سائٹ کریش ہوگئی۔یاد رہے کہ 27 اگست 2007ء کے دن ایئر انڈیا کو سابق انڈین ایئرلائنز کے ساتھ ضم کرکے ’ایئر انڈیا‘ کے نام سے ایک ایئرلائن بنادیا گیا تھا۔اس موقع پر بھارتی پرچم کی حامل فضائی کمپنی نے ’ایئر انڈیا آفر‘ کے عنوان سے ایک اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت تمام ٹیکسز کے علاوہ 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.