حکومتی وفد کی طاہر القادری سے ملاقات ختم، ساڑھے نو بجے دوبارہ ملاقات ہو گی، حقوق دو ورنہ چھین لیں گے: طاہر القادری
بدھ 27 اگست 2014 19:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور حکومتی وفد طاہر القادری کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا کہہ کر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور زاہد حامد ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی روانہ ہو گئے جس کے بعد طاہر القادری نے کنٹینر سے باہر نکل کر کارکنوں کو دیکھ کر وکٹری کا نشان بنایا اور مختصر خطاب بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہایت مختصر بات کرنے آئے ہیں اور یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ وفد آخری وفد ہے اور ہم بھی مذاکرات میں آخری عذر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آنے والا وفد تین رکنی تھا اور انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ جب وہ گفتگو کرنے آئیں گے تو ہمارے مطالبات کیاں ہوں گے، ان کا خیال تھا کہ صرف رحمت ہی رحمت ہو گی، شفقت ہی شفقت ہو گی اور صرف عفوو درگزر ہو گا، یہ اندازہ نہیں تھا کہ اللہ رب العزت کی ایک شان ظلم کا بدلہ لینے والی بھی ہے، اللہ پاک سے بڑھ کر غفور و رحیم کوئی نہیں لیکن اللہ رب العزت ظالموں سے ظلم کا انتقام لینے والا بھی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.