Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 15 ستمبرتک ملتوی

جمعہ 29 اگست 2014 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 15 ستمبرتک ملتوی کردی لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شیرا ذکاء کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو لون یوتھ سکیم کا چیئرپرسن مقرر کردیاہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکاہے یہ تعیناتی میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر کی گئی جوآئین اورقانون کی واضح کیخلاف ورزی ہے لہذا عدالت کلعدم قراردے عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اور مریم نواز کو 15ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردئیے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :