جامعہ اردو میں تحقیق پر خصوصی طور پر تو جہ دی جارہی ہے،وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال

جمعہ 29 اگست 2014 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے گریجوئیٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے 29واں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اردو میں تحقیق پر خصوصی طور پر تو جہ دی جارہی ہے۔اساتذہ اور طلبا کو تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے شعبہ جات کو خصوصی طور پر فنڈز دیئے جارہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دو سالوں میں تحقیقی سیمینارز اور ورکشاپس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد کیمپس شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طارق خان کو ایم ایس جبکہ عرفان عزیز، سدرہ سہیل،عبدالحمید، ثناء اللہ کو شعبہ معاشیات میں اور سید محمد حسنین گردیزی، توصیف شاہد، کاشف سلیم، محمد راحیل،عصمت اللہ کو شعبہ اطلاقی طبیعیات میں ایم فل کی ڈگریوں کی منظوری دی گئی جبکہ کراچی کیمپس ، شعبہ طبیعات کے خرم شہزاد کی بھی ایم فل ڈگری کی منظوری تصحیح کی ہدایت کے ساتھ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین, رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار،رئیس کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن ، کامرس و اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر ، رئیس کلیہ تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد، انچارج کلیہ قانون ڈاکٹر رعنا خان، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، ڈاکٹر ساجد جہانگیر، ڈاکٹر محمد صارم، ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نے بھی شرکت کی۔