بھارتی وزیراعظم آج دوروزہ سرکاری دورے پر جاپان جائیں گے،
جاپان کے ساتھ تعاون کے بے بہا امکانات موجود ہیں،نریندرمودی کا بیان
جمعہ 29 اگست 2014 20:18
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج(ہفتہ کو)جاپان کے دوروزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوں گے،بھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندرمودی اپنے جاپانی ہم منصب شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کریں گے جس کا مقصدایشیا کی دوسری اور تیسری بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تعلقات کا فروغ ہے، ادھرایک بیان میں وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تعاون کے بے بہا امکانات موجود ہیں۔
جاپان کی بھارت کے ساتھ دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ ہم دو متحرک جمہوریتیں ہیں جو دنیا میں امن اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ مودی اور آبے، ٹوکیو میں باقاعدہ مذاکرات سے قبل ہفتے ہی کے روز تاریخی شہر کیوٹو میں پرائیویٹ طور پر ملاقات کریں گے۔(جاری ہے)
مودی دو بار پہلے بھی جاپان کا دورہ کر چکے ہیں مگر یہ تب کی بات ہے جب وہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔
ان دونوں دوروں کے دوران ان کی شنزو آبے سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ایک بیان میں کہاکہ مودی کے دورے سے بھارتی برآمدات کو فروغ ملے گا، مودی کے دورہ جاپان کے دوران بھارتی تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی اْن کے ساتھ جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مودی بھارت میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جاپانی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.