سفارتخانوں کی بندش کی ہدایات جاری نہیں کیں،دفترِ خارجہ ،
سفارتی عملے کو یہ ہدایت ضرور کی گئی کہ وہ شہر میں سفر کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں، ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان
منگل 2 ستمبر 2014 20:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی سفارتخانوں کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات وزارت کو موصول نہیں ہوئی ہیں۔منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ میں اسلام آباد میں سفارتخانوں کی بندش کی حوالے سے خبریں نشر کی گئی ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت یہ وضاحت کرنا چاہتی ہے کہ اس نے اس سلسلے میں نہ تو کوئی ہدایات جاری کی ہیں اور نہ ہی اسے ایسی کوئی ہدایات ملی ہیں۔
تاہم انھوں نے کہا کہ سفارتی عملے کو یہ ہدایت ضرور کی گئی ہے کہ وہ شہر میں سفر کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سفارتی مشنز اور ان سے متعلقہ افراد کی ذمہ داری حکومتِ پاکستان کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے پیر کو قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ دو جماعتوں کے دھرنوں کی وجہ سے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع فارن مشنز پانچ دن کے لیے بند ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے پاکستان کا پوری دنیا سے سفارتی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ اسلام کا ریڈ زون جہاں سفارتی علاقہ ڈپلومیٹک انکلیو بھی واقع ہے کہ آج کل پاکستان تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
-
گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکا تو ہائی کورٹ ججز کیسے کریں گے؟. جسٹس اطہرمن اللہ
-
امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کو مثبت سمجھتا ہوں،بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.