اوبامہ کی معاون خصوصی سوسان رائس آئندہ ہفتے بیجنگ جائیں گے

بدھ 3 ستمبر 2014 21:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء)امریکی صدر باراک اوبامہ کی اعلیٰ قومی سلامتی کی معاون آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ کریں گے،جیسا کہ جنوبی بحیرہ چین میں دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان پیش آنے والے واقعہ سے پیسفک طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔قومی سلامتی کی مشیر سوسان رائس7اور9ستمبر کو چین میں ہوں گی ،جس کے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ چین کے خارجہ امور کیلئے اہلکار سٹیٹ قونصلیٹ ژانگ جیچی سمیت سینئر حکام کے ساتھ مشاورت کریں گی۔

ان کا دورہ اوبامہ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آمنے سامنے آنے سے قبل ہورہا ہے اور نومبر میں چین میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم(اپیک) کے اجلاس میں دوبارہ ملیں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور چین کے تعلقات حالیہ مہینوں میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعہ سمیت کئی واقعات کی وجہ سے کشیدگہ ہیں جب واشنگٹن کا کہنا تھا کہ ایک چینی لڑاکا طیارے نے حنان جزیرہ کے ساحل پر عالمی فضائی حدود میں امریکی نگران طیارے پر چڑھائی کی۔امریکی کمپنیوں کی جانب سے چینی سائبر ہیکنگ کے الزامات اور واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ سے جنوبی بحیرہ چین میں مختلف ممالک کے ساتھ علاقائی تنازعہ کو حل کرنے کے مطالبات نے بھی تعلقات کو کشیدہ کیا۔