پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد نئے انسانی المئیے جنم لیں گے‘سکندر شاہ
جمعہ 5 ستمبر 2014 15:54
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) پنجاب میں حالیہ بارشوں میں ہونے والی تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ،مولانا اصغر تھیبو ، محمد اسحاق منگریو ،حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عمران فتح ،کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،سید ابراہیم شاہ ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور عبداللہ راجپوت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کے دریاؤں طغیانی کے باوجود بھارت سیلابی پانی پاکستانی دریاؤں میں چھوڑ رہا ہے جو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اورپاکستان دشمنی ہے پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد مون سون بارشوں کا سندھ میں بھی آغاز ہو سکتا ہے سندھ حکومت اس کے لئے ابھی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور حفاظتی انتظامات کئے جائیں پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد نئے انسانی المئیے جنم لیں گے ایسے وقت میں بھی طاہر القادری اور اس کے ہمنواؤں نے پاکستان کی شہ رگ اسلام آباد کو یرغمال بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی کام کرنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی وقع ہوئی ہے پاکستان کو عملی طور پر مفلوج بنا نا قادری کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے قادری کے ساتھ معصوم اور معززین جیسا سلوک کرنے کے بجائے مجرموں اور باغیوں والا برتاؤ کیا جائے قانون سب کے لئے برابر ہے پی ٹی وی پر حملے کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی تو آیندہ ملکی ادارے مزید بے توقیر ہو جائیں گے جس کا سارا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہو گاچائنا کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا تو قوم عمران اور قادری کا گھیراؤ کرے گی تاریخ میں ان دونوں رہنماؤں باغی کی حیثیت سے ہی یاد رکھا جائے گا آج یوم دفاع پاکستان پر پوری قوم کو 1965والے جذبے کی ہی ضرورت ہے 1965میں اگر آج کی صورتحال ہوتی تو ملک کا دفاع مشکل ہو جاتا ہے جس طرح اتحاد اور یگانگت سے 1965میں پاکستان کا دفاع کیا تھا پوری قوم آج بھی اسی جذبے سے ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہوجائے اہلسنت والجماعت تحریک تحفظ ناموس صحابہ کا 30واں یوم تاسیس بھی جوش و جذبے سے ہی منائے گی شہداء و اسیران کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.