جاپان کا نیک وزیر اعظم ، برتن دھونے ، کوڑا پھینکنے میں شرماتا نہیں
جمعہ 5 ستمبر 2014 16:46
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) جاپانی وزیراعظم کی اہلیہ آکی آبے کہتی ہیں کہ کبھی کبھار وہ اس قدر مصروف ہوتی ہے کہ گھریلو کام اس کے وزیر اعظم شوہر کو کرنا پڑتے ہیں ، یہاں تک کہ بعض دفعہ برتن دھونا اور کوڑا کرکٹ پھینکنا پڑ جاتا ہے۔ جاپان کی خاتون اول نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے شوہر اسے زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا کہتے ہیں اور اس کے لیے وقت بھی دیتے ہیں۔ چنانچہ وہ چاول اگانے کی تقریبات میں شرکت سے لے کر دیگر ریلیوں میں بھی شرکت کرتی ہے۔ آکی آبے کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ قدامت پسند سوچ کے مالک ہیں لیکن جہاں تک ممکن ہو وہ گھریلو کام میں ہاتھ بٹاتے ہیں۔
(جاری ہے)
کبھی کبھار وہ گھر میں چیزیں اِدھر ادھر رکھ دیتے ہیں اور پھر میں انہیں چیزیں صحیح جگہ پر رکھنے کا کہتی ہوں۔
یاد رہے کہ آج کل جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے خواتین کو مختلف شعبوں میں آگے لانے کے لیے ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں وہ مختلف کمپنیوں اور سرکاری دفاتر پر زور دے رہے ہیں کہ وہ خواتین کو اپنے ہاں زیادہ سے زیادہ نوکریاں دیں۔ اس تناظر میں ابھی حال ہی میں وزیراعظم نے کابینہ میں مزید تین خواتین وزراء کو شامل کیا ہے جس سے ان کی 18 رکنی کابینہ میں پانچ خواتین ہو گئی ہیں۔52 سالہ آکی آبے مزید بتاتی ہیں کہ بعض اوقات وہ پورا پورا دن گھر سے باہر رہتی ہیں ، جس کی وجہ سے گھر کا کام باقی رہ جاتا ہے۔ وزیراعظم بڑبڑاتے ہوئے بکھرے ہوئے گھر کی شکایت تو کرتے ہیں لیکن حکم صادر کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ جاپان میں بڑی بڑی کمپنیوں ، سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدوں پر انتہائی پڑھی لکھی خواتین کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ تنخواہوں ، ترقی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جاپان میں بچوں کی پرورش کے حوالے سے نا مناسب اقدامات اور شوہروں کا عدم تعاون بھی خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.