لاہور ہائیکورٹ نے بجلی گیس اور دیگر یو ٹیلیٹی بلز کے زیر سماعت کیسوں کو بروقت نمٹانے کے لئے سپیشل سنگل بنچ بنا دیا

جمعہ 5 ستمبر 2014 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی گیس اور دیگر یو ٹیلیٹی بلز کے زیر سماعت کیسوں کو بروقت نمٹانے کے لئے سپیشل سنگل بنچ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان پر مشتمل سپیشل سنگل یو ٹیلیٹی بلز کے کیسوں کی سماعت کریں گے لاہور ہائیکورٹ میں پہلی بار بجلی گیس اور دیگر یو ٹیلیٹی بلز سے متعلق در خواستوں کی سماعت کے لئے سپیشل بنچ بنایا گیا ہے۔