حکومت نے تحریک انصاف کی تجاویز کا جواب دیدیا،
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات یکسر مسترد ، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیرآئینی قرار ، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام آرڈیننس کی بجائے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم کیا جائے گا،حکومتی جواب پی ٹی آئی قیادت کے حوالے
جمعہ 5 ستمبر 2014 21:47
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی تجاویز کا جواب دیدیا ،عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات یکسر مسترد ، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیرآئینی قرار دے دیا ، انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام آرڈیننس کی بجائے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے تیارہ شدہ جواب تحریک انصاف کی قیادت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ 11 مئی، 2013 کے انتخابات کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف انتخابات تھے، تحریک انصاف کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، انتخابات میں دھاندلی کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کے مطالبات غیرآئینی ہیں، جواب میں کہا گیا ہے کہ آج اور 1977 کے سیاسی حالات میں بہتر فرق ہے، صرف قانون اور آئین کے فریم ورک میں معاملات حل کیے جاسکتے ہیں، انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بھی حلف لیا، ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے تیار ہے، حکومتی جواب میں کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت ہوگا، جوڈیشل کمیشن کو آرڈینس کے تحت قائم نہیں کیا جائیگا، جواب کے مطابق تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کے کام کے مجوزہ طریقہ کار سے ن لیگ اتفاق نہیں کرتی، تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے کام کا طریقہ کار سمری ٹرائل تجویز کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.