شروتی کا اپنے والد کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا
ہفتہ 6 ستمبر 2014 12:34
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) بھارت کے منفرد انداز کے مشہور اداکار کمل ہاسن کی اداکار بیٹی شروتی ہاسن نے اپنے والد کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کمل ہاسن کی نئی آنے والی فلم ”وشواروپم 2 “میں اداکارہ کو آئٹم سانگ کرنے کا کہا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ شروتی ہاسن کو فلم میکروں نے ”وشواروپم 2 “ میں آئٹم سانگ کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا مگر شروتی نے اپنے والد کی فلم میں ڈانس کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی اور بعد ازاں آئٹم سانگ کرنے سے انکار کردیا۔
فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق شروتی جو ان دنوں خود بھی ایک فلم ”ویلکم بیک “ کی شوٹنگ میں مصروف ہے اپنے والد کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کی پیش کش پر خوش نظر نہیں آ رہی تھیں۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ”شروتی کسی بھی آئٹم سانگ کو کرنا نہیں چاہتی‘ وہ افلموں میں باقاعدہ ایک مکمل کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں“۔ دوسری طرف خود اداکارہ شروتی ہاسن نے اس کہانی سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ”یہ سچ نہیں ہے‘ در اصل میں اور میرے والد یقیناً مستقبل میں ایک ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں‘ ہم کسی ٹھوس اور بڑے اسکرپٹ پر ایک دوسرے سے تعاون کریں گے‘ مجھے یقین ہے کہ میرے والد نے (وشواروپم 2) ایک بڑی فلم بنائی ہے اور میں اس سے متعلق بہت خوش ہوں “۔
فلم ”وشواروپم 2 “ گزشتہ برس 2013 کی بلاک بسٹر فلم ”وشواروپم“ ہی کا سیکوئل ہے اور یہ فلم اس وقت کی ہٹ فلم تھی جس نے باکس آفس پر 100کروڑ کا بزنس کیا تھا۔دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ ”وشواروپم 2“ کا ٹریلر کمل ہاسن کی پچھلی سالگرہ پر ریلیز کیا جا چکا ہے، اب اگر ہر چیز اپنے وقت پر اور پلاننگ کے مطابق ہو جاتی ہے تو اطلاعات ہیں کہ یہ فلم کمل ہاسن اپنی نئی سالگرہ کے دن یعنی 7 نومبر کو ریلیز کر دیں گے۔ پچھلے دنوں یہ بات بھی سننے میں آئی تھی کہ شروتی ہاسن وجے چمبودیوان کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم اداکارہ کے ایک تازہ ٹوئیٹ میں شروتی نے لکھا ہے کہ اب حالات بدل گئے ہیں میرے پہلے ٹوئیٹ کا مداحوں نے غلط مطلب لے لیا تھا اور وجے 58 کا مطلب تھا کہ یہ وجے کی 58 ویں فلم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.