وفاق عمران اور قادری کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات واپس لینے پر آمادہ
ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دھرنے میں شریک دیگر جماعتوں کی قیادت کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کردی۔ حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے تحریری معاہدہ تشکیل پانے کے فوراً بعد مقدمات کی واپسی کے لیے مصالحتی جرگے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان مصالحت کرنے والے جرگے کے سربراہ سراج الحق نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ اس سیاسی بحران کے حل کے لیے ضروری ہے کہ حکومت عوامی تحریک، تحریک انصاف، ق لیگ، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور عوامی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت خصوصاً عمران خان، طاہر القادری اور ان کے کارکنان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے مقدمات کو واپس لے تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکے۔(جاری ہے)
سراج الحق کی درخواست پر وزیر اعظم نے حکومتی قانونی ٹیم کو اس حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اعلیٰ حکومتی شخصیت کی جانب سے سراج الحق کو پیغام دیا گیاکہ اگر عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی قیادت سنجیدگی کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے تو حکومت اپنی مدعیت میں درج تمام مقدمات واپس لے گی ۔
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.