انتخابی دھاندلی، فافین کی جانب سے عمران خان کے الزامات کی تصدیق
پیر 8 ستمبر 2014 22:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) پاکستان میں انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے والے خودمختار ادارے ’فافین‘ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بہت سی مشکوک چیزیں سامنے آئی تھیں اور ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش بھی کیا گیا تھا مگرا لیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہوا اور اس ضمن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فافین کے ممبر سرور باری نے ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حلقہ این اے 266میں ووٹوں کی تعداد کامیابی کے تناسب سے کم تھی اور اس حلقے میں حیران کن طور پر 25000سے زائد ووٹ مسترد کر دئے گئے تھے۔(جاری ہے)
اسی حلقے سے میر ظفر اللہ خان جمالی کامیاب ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی نگرانی کے لئے 400مانیٹرز مقرر کئے گئے مگر آج تک ان کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، ہم نے کئی بار اس کا مطالبہ کیا مگر الیکشن کمیشن نے کان نہیں دھرے۔
سرور باری نے ڈاکٹر عبد المالک کے حلقے سے متعلق کہا کہ وہاں بھی بہت سے مسائل سامنے آئے تھے۔ ممبر فافین نے بتایا کہ الیکشن کے دوران پابندی کے باوجود 1600 غیر قانونی تقرریاں کی گئیں جبکہ قومی اسمبلی کے 93حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹوں اور ختمی ووٹر لسٹ میں فرق تھا۔ اس کے علاوہ پریزائیڈنگ افسران نے کئی پولنگ اسٹیشن ضم بھی کئے اور 93حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ اسکیم تبدیل کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.