جی ٹی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جو اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرے،ممبر ایگز یکٹوکمیٹی جی ٹی اے ہرنائی

بدھ 10 ستمبر 2014 17:03

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء ) جی ٹی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جو اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرے جسکی اجازت اساتذہ کسی صورت اجازت نہیں دینگے ضلع ہرنائی میں محکمہ تعلیم جو ڈی ڈی او تعلیم تعینات کیا گیا وہ ضلع کے اساتذہ کو قابل قبول ہے ان خیالات کا اظہار ممبر ایگز یکٹوکمیٹی جی ٹی اے ہرنائی عبدالستار ، محمد اقبال، محبوب شاہ، عبداللہ تارن، محمد جعفر ، مولوی محب اللہ، عبدالغفور،محمد ذاکر ،عبدالرشید ،قدیم شاہ،محمد ظاہر، عبدالشکور ، جہانگیر شاہ ، عبدالروف شاہ، ثمین شاہ، عطاء محمد ، سجاد احمد،محمد قاسم ،اعجاز الحق ،عبدالکریم،محمد داؤد ،روزی خان ، رحمان شاہ ، حفیظ اللہ، خیال محمد و دیگر اساتذہ نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تنظیم کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں اساتذہ تنظیم کے صوبائی رہنماء نے پریس کانفرنس اور احتجاجی ریلی میں ڈی ڈی او ایجوکیشن کی تعیناتی سنارٹی پر کرنے کا مطالبہ کیا مذکورہ شخص تنظیم کے صوبائی رہنماء ہے اور ضلعی کابینہ کو نظر انداز کرکے خود فیصلے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مذکورہ شخص نے خود ڈی ڈی او ایجوکیشن بننے کی آخری دم تک کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے اور اس کے بعد اس نے سنارٹی کا مسئلہ اٹھایا اور اگر وہ خود ڈی دی او بنتے تو کوئی سنارٹی کا مسئلہ نہیں بنتا انہوں نے کہا کہ ہم سنارٹی کے قائل ہے گورنمنٹ رول ریگولیشن کے تحت سینئر پوسٹوں پر جس کے بھی آرڈر ہوئے ہمیں قابل قبول ہیں انہوں نے کہاکہ جی ٹی اے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہم اس تنظیم کو چند افراد کے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نیگزشتہ دنوں کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا یہ فیصلہ چند افراد کا ذاتی فیصلہ ہے تمام اساتذہ کا متفقہ فیصلہ نہیں ہے ہم انکے حکم پر کسی قسم کا بائیکاٹ نہیں کرینگے اگر یہ لوگ اساتذہ کے خیرخواہ ہوتے تو تین مہینوں سے تحصیل شاہرگ کے اساتذہ کے کنونس الاؤنس اوراسکے علاوہ دیگر بہت سے مسائل ہے جس کیلئے انہوں نے کوئی آواز بلند نہیں کی ہے انہوں نے جی ٹی اے کے صوبائی قیادت سے اپیل کی ہے کہ جی ٹی اے ضلع ہرنائی کو یرغمالیوں سے بچایا جائے ۔