پی ٹی آئی کے جلسے میں موسیقی کے سر بکھیرنے والا ڈی جے بٹ گرفتار

جمعہ 12 ستمبر 2014 11:52

پی ٹی آئی کے جلسے میں موسیقی کے سر بکھیرنے والا ڈی جے بٹ گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا، شیریں مزاری نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی دہشت گردی ہے ۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں موسیقی کی دھنیں بکھیرنے والے اور عوام کو اپنے میوزک کے ذریعے جوش میں لانے والے ڈی جے بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہیں اسلام آباد میں ایک ریسٹورنٹ سے حراست میں لیاگیا ۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت تحریک انصاف کے دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کر رہی ہے ۔ کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی دہشت گردی ہے ۔ شیریں مزاری نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈی جے بٹ اور دیگر کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :