بےگناہ کارکنوں کی گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمے جمہوریت ہے تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں، طاہر القادری
اتوار 14 ستمبر 2014 18:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 3 روز کے دوران پنجاب بھر سے ان کے 2ہزار 331 کارکن گرفتار کئے اگر گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمے جمہوریت ہے تو وہ اس پر لعنت بھیجتے ہیں،اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ظلم، جبر اور بربریت کی حد کردی ہے، ہمارے کارکنوں پر گولیاں ماری گئیں اور ریکارڈ کو چھپانے کے لئے ان کی گولیاں نکالی ہی نہیں گئیں کیونکہ پمز میں مسلم لیگ (ن) کا قبضہ ہے، اسپتال کے سربراہ کے بھائی اور بھابھی لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
صبح شام پریس کانفرنس اور پارلیمنٹ میں عوام سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت جتنا جھوٹ بول رہی ہے اتنا تو کسی آمر نے بھی نہیں بولا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران پنجاب بھر سے 2ہزار 331 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 21 ہزار 373 افراد کو نامعلوم قرار دے کر مقدمے درج کئے گئے اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ نامعلوم پرچوں کی بنیاد پر جسے چاہیں حراست میں لے لیں۔
اس کے علاوہ ہماری 32 گاڑیاں پولیس کے قبضے میں ہیں.ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ گرفتاریاں اور جھوٹے مقدموں کا اندراج آئین کے کس آرٹیکل کے تحت درج کررہے ہیں۔ اگر اسے جمہوریت کہتے ہیں تو وہ جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ ملک کے عوام کے ذریعے آنے والا انقلاب اس ملک میں ظلم و ستم کا خاتمہ کرے گا اور آنے والا نظام ایک ایک ظلم کا بدلہ لے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.