یہودی جرمن ثقافت کا اہم جزو ہیں،جرمن چانسلر
پیر 15 ستمبر 2014 13:42
برلن (ارد پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15 ستمبر 2014) غزہ کے حالیہ تنازعے کے تناظر میں، جرمنی میں یہودیوں کے خلاف حملوں کے واقعات میں ہونے والے اضافے کے بعد جرمنی میں نکلنے والی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، جرمن چانسلرنجیلا مرکل نے اِس بات کا عہد کیا کہ یہودی مخالف جذبات کے انسداد کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز برلن کے ’برینڈن برگ گیٹ‘ پر ہونے ولے ایک مظاہرے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے، مِز مرخیل نے زور دے کر کہا کہ یہودی طرزِ زندگی جرمنی کی شناخت اور ثقافت کا جْزو ہے۔
اْنھوں نے کہا کہ یہ جرمنی کے قومی اور شہری فرائض میں شامل ہے کہ یہودیوں کے خلاف جذبات کا تدارک کیا جائے۔انجیلا مرکل نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو یہودیوں کی ?مخصوص پہچان والی ٹوپی پر حملہ کرتا ہے، وہ در اصل ہم سب پر حملہ کرتا ہے۔(جاری ہے)
اْنھوں نے کہا کہ اْنھیں یہ بات ناگوار گزرتی ہے کہ یہودی والدین یہ سوال اٹھائیں آیا جرمنی میں وہ اپنے بچوں کی پرورش کر سکتے ہیں۔
اْنھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جرمنی میں رہنے والے یہودی اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں۔جرمن صدر، یاشم گوک اور ’عالمی یہودی کانگریس‘ کے صدر، رونالڈ لوڈر نے بھی ریلی میں شرکت کی۔جنگ عظیم دوئم کے دوران، نازی جرمنی کے ہاتھوں، کم از کم 60 لاکھ یہودیوں کی ہلاکت کا معاملہ گذشتہ 75 برسوں سے جرمنی کے لیے ملامت کا باعث بنا ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.