قادری کا قال اللہ اورحدیث رسول اللہ پڑھنے ،پڑھانے والوں کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،طاہر اشرفی
پیر 15 ستمبر 2014 22:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں ۔مدارس کو ختم کرکے سیکولر نظام تعلیم رائج کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔
طاہر القادری مغربی ایجنڈے کو فروغ دینے اور ملک میں انارکی و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ محب وطن قوتیں متحد ہوکر پاکستان اور مدارس دینیہ کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گی۔(جاری ہے)
پیر کو جاری ہونیوالے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے مدارس دینیہ کیخلاف بیان نے واضح کردیا ہے کہ ملک میں تشدد اور انتشار کون پھیلانا چاہتا ہے۔
قادری کا قال اللہ اورحدیث رسول اللہ پڑھنے ،پڑھانے والوں کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ملک کے باشعور ،سنجیدہ اور محب وطن عوام نے نہ پہلے کبھی مدارس دینیہ کیخلاف کسی سازش اور ریشہ دوانی کو قبول کیا ہے اور نہ آئندہ اسکی توقع رکھی جاسکتی ہے۔مدارس دینیہ نے ہمیشہ نیک ،باکردار اور محب وطن لوگ پیدا کئے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مدارس کے نظام اور خدمات کو سراہا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.