ایران کے ساتھ بیک چینل مذاکرات کا راستہ کھلا ہے: امریکا
منگل 16 ستمبر 2014 11:50
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) امریکا نے پیر کو کہا ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بیک چینل مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی فوجی تعاون نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک نیوز بریفنگ کے دوران نائب ترجمان میری ہاف نے کہا کہ امریکا نے ایران سمیت ہر ایک ملک سے عراق میں ایک جامع حکومت کی حمایت کے لیے کہا تھا۔
انہوں نے بتایا ’’لیکن ہم نے نہایت واضح طور پر کہا ہے کہ ہم ان کے ساتھ فوجی تعاون کرنے نہیں جارہے ہیں، ہم اپنے پلان یا انٹیلی جنس کا اشتراک ان کے ساتھ نہیں کریں گے۔‘‘ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا شام میں بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ بیک چینل مذاکرت بھی نہیں کرے گا، اس لیے کہ اس کا کوئی جواز موجود نہیں ۔
(جاری ہے)
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا نے عراق کو فراہم کی جانے والی ایران کی فوجی امداد کو منظور کرلیا ہے، تو میری ہاف نے کہا ’’عراقی حکومت کو دی جانے والی کسی بھی امداد کو چینل کے ذریعے جانے کی ضرورت ہے۔
(اگر ایسا کیا جاتا ہے) ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہم اس کو اچھی نظر سے دیکھیں گے۔‘‘انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایرانیوں کا عراق میں واضح اثرورسوخ موجود ہے۔
میری ہاف نے اصرار کیا کہ شام پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کی شرکت مناسب نہیں تھی، یہ کانفرنس پیر کے روز پیرس میں پیر کے روز شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ’’اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ مستقبل میں وسیع مذاکرات میں شرکت نہیں کرسکتے۔
‘‘انہوں نے کہا کہ امریکی حکام مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانیوں کے ساتھ جمعرات کو تبادلۂ خیال کرسکتے ہیں، جب وہ نیویارک میں اپنے نیوکلیئر پروگرام پر پی-8+1 گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے آئیں گے۔
جب ایک صحافی نے میری ہاف سےسوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ تو مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن شام کی حکومت کے ساتھ تیار نہیں ہے، تو انہوں نے کہا ’’میں ان کا ایران کے ساتھ موازنہ نہیں کروں گی۔
‘‘ایران
کے ساتھ بات چیت کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ایران نے آئی ایس کے خطرے کو تسلیم کیا ہے اور اس کا عوامی سطح پر اظہار بھی کیا ہے۔‘‘اس سے پہلے پیر کو امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے پیرس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے ایران کے ساتھ خفیہ رابطوں کا راستہ کھلا رکھا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.