برطانوی خاتون ڈاکٹر کی کٹے سر کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی
منگل 16 ستمبر 2014 13:07
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)برطانیہ سے تعلق رکھنے میڈیکل کی ایک طالبہ کی تصویر ٹویٹر کے ذریعے منظرعام پر آئی ہے جس میں اس نے ایک کٹا ہوا انسانی سر بالوں سے پکڑ رکھا ہے۔اس خاتون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ میں اپنی طب کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر شام آگئی تھی جہاں وہ دولت اسلامی عراق وشام ( داعش) میں شامل ہوگئی تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ کی تصویر اس نقاب پوش خاتون نے کٹا ہوا سر پکڑ رکھا ہے،اس نے ڈاکٹروں والا سفید گاوٴن پہن رکھا ہے اور پس منظر میں دو بچے بھی نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر بنت اْسامہ کے نام سے ایک ٹویٹر اکاوٴنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی لیکن بعد میں اس اکاوٴنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔برطانوی روزنامے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس نے تصویر کے ساتھ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تحریر میں لکھا ہے کہ وہ ایک مجاہدہ ڈاکٹر ہے اور داعش کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔
(جاری ہے)
بنت اْسامہ کے بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داعش کے خواتین ونگ الخنساء بریگیڈ کی رکن ہے۔نقاب پوش خواتین کا یہ گروپ شام کے شہر الرقہ میں گشت کرتا ہے اور کسی بھی غیر اسلامی اطوار وکردار کی حامل خواتین کو سزائیں دیتا ہے۔اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک اور بیس سالہ برطانوی دوشیزہ اقصیٰ محمود کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے الخنساء بریگیڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
داعش کے ایک برطانوی جنگجو نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران دو امریکی صحافیوں اور ایک برطانوی امدادی کارکن کے سرقلم کرنے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں۔ان ویڈیوز کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ الرقہ کے نزدیک واقع صحرا ہی میں فلمائی گئی ہیں۔شام کے اس علاقے میں متعدد برطانوی مجاہدات کے موجود ہونے کی اطلاع ہے اور انھوں نے داعش کے جنگجووٴں کے ساتھ شادیاں کررکھی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.