عوام کو قربانی کی کھالیں اپنی من پسند فلاحی اداروں کو دینے کی آزادی دی جائے‘محمد اسلام
منگل 16 ستمبر 2014 14:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے دفتر ضلع لانڈھی میں ذمہ داران ضلع اور زونز کے ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت عید الاضحی کے موقع پر چرم قربانی مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اس سلسلے میں بھرپور طریقے سے عوام سے رابطہ کریں۔
الخدمت ویلفیئر سوسائٹی شہر میں رفاعی اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے اور کراچی کے عوام جماعت اسلامی اور الخدمت پر بھرپور طریقے سے اعتماد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کراچی کے عوام کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق قربانی کی کھالیں اپنی من پسند فلاحی اداروں کو دینے کی آزادی ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عید الضحیٰ کے موقع پر فول پروف انتظامات کرے۔
اور جرائم پیشہ عناصر کو دھونس دھمکی سے باز رکھا جائے۔ چرم قربانی مہم کے دوران غنڈہ گردی کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے چرم قربانی مہم اور اجتماعی قربانیوں کے سلسلے میں انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے اور عید الاضحی میں انتظامیہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.