آسٹریلیا ،سنہری مچھلی کے سر میں نکل آنے والے ایک مہلک ٹیومر کا انتہائی خطرناک آپریشن ،گولڈ فش اب روبصحت
منگل 16 ستمبر 2014 15:16
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا میں ایک گولڈ فش (سنہری مچھلی) سر میں نکل آنے والے ایک مہلک ٹیومر کے انتہائی خطرناک آپریشن کے بعد رو بہ صحت ہے۔جارج نامی اس مچھلی کے آپریشن پر 200 امریکی ڈالر کے اخراجات آئے ہیں اور اسے مکمل بے ہوشی کی دوا دی گئی ہے۔اس گولڈ فش کی مالکن آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں رہتی ہیں۔گولڈ فش کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ٹرسٹان رچ نے میلبورن ریڈیو 3اے ڈبلیو کو بتایا کہ ’اب مچھلی ہوش میں ہے اور ادھر ادھر تیر رہی ہیجانوروں کا علاج کرنے والے اس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 10 سال کی یہ گولڈ فش اب مزید 20 سال زندہ رہ سکتی ہے۔
لورٹ سمتھ اینیمل ہسپتال کے ڈاکٹر رچ نے کہا: ’جارج کے سر پر بہت بڑا ٹیومر نکل آیا تھا اور وہ رفتہ رفتہ بڑھ رہا تھا جس سے اس کی زندگی متاثر ہو رہی تھی۔(جاری ہے)
جارج کی مالکن کو دو متبادل دیے گئے تھے کہ آیا وہ اس کا آپریشن کرائیں یا اسے خاموش کردیں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ ’مالکن اس سے اس قدر مانوس تھیں کہ انھوں نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر لورٹ سمتھ نے بتایا کہ یہ آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا اور اب مچھلی رو بہ صحت ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مچھلی کو آکسیجن والا تالاب کا پانی اس کے گلز کے ذریعے پہنچایا جاتا رہا تاکہ وہ زندہ رہ سکے۔ڈاکٹر نے 45 منٹ تک جاری رہنے والے اس آپریشن کو ’پیچیدہ اور مشکل‘ قرار دیا۔انھوں نے بتایا کہ مچھلی کا آپریشن اس کے تیرتے رہنے کی حالت میں ہی کیا گیا اور یہ کہ جارج کو ہسپتال سے جلد ہی چھٹی مل جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.